راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے بابری مسجد کے
انہدام کیس میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن
اڈوانی سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ چلائے جانے کے سپریم کورٹ کے حکم پر
کہا کہ یہ نریندر مودی حکومت کی 'اڈوانی' کو صدر جمہوریہ بننے سے روکے جانے
کی سازش ہے۔مسٹر لالو
یادو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے فورا بعد یہاں اپنی رہائش گاہ پر
صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی ایک خطرناک پارٹی ہے جہاں اپنے
پرائے کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا۔انہوں نے کہا کہ مسٹر اڈوانی کو صدر جمہوریہ بننے سے روکنے کے لیے ہی سی بی
آئی نے سپریم کورٹ میں اس معاملے میں مقدمہ دوبارہ چلائے جانے کی دلیل دی
تھی۔